MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر مملکت کا ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے باخبر قیادت اور مربوط پالیسی کی اہمیت پر زور

0 37

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی سے متعلق آگاہی کو تقویت دینے کےلئے شرکا کی لگن کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سلامتی کے لیے ہمہ جہتی نقطہ نظر اپنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اس سے قومی سطح پر مکالمے کو فروغ ملے گا۔

ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول اور فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرِ مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.