MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

استعفوں کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت کا ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے استعفوں کے معاملے پر ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں کچھ ارکان کی پارٹی سے ناراضی سے انکار کیا تاہم ناراض ارکان کو سامنے آنے کا چیلنج دے دیا۔صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ کسی کا پارٹی موقف کے ساتھ اتفاق نہیں ہے تو سامنے آئے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر اراکین اسمبلی پارٹی کے فیصلے پرعمل کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا، سامنے آجائے گا، اس پر عمل کریں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.