جھل مگسی میں گھریلو ناچاقی کا المناک واقعہ، داماد کی فائرنگ سے سسر قتل، ساس سمیت دو افراد زخمی
جھل مگسی (مسائل نیوز)جھل مگسی میں گھریلو ناچاقی کے باعث داماد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کا سسر صیفل خان موقع پر جاں بحق جبکہ ساس اور جمشید ولد صیفل سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے آر ایچ سی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد گھریلو تنازع کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔