MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت پولیس گردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کا سلسلہ بند کر دیں ،مولانا حافظ حمداللہ

2 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مولانا حافظ حمداللہ کا جے یو آئی اسلام آباد کے سابق امیر قاری سہیل احمد عباسی صاحب کے گھر پر پولیس چھاپہ اور انکے صاحبزادہ سلطان احمد عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعیت علماءاسلام کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے حکومت کا بزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا روایات کے خلاف ہے
کوئٹہ ( مسائل نیوز)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے جمعیت علماءاسلام اسلام آباد کے سابق امیر قاری سہیل احمد عباسی صاحب کے گھر پر پولیس چھاپہ اور انکے صاحبزادہ سلطان احمد عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیس گردی کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرنے کا سلسلہ بند کر دیں ،جمعیت علماءاسلام کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے حکومت کا بزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا روایات کے خلاف ہے ،حکومت اور انتظامیہ کے منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جمعیت کے رہنما قاری سہیل احمد عباسی کے بیٹے سلطان احمد عباسی کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.