MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

1 377

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں تعلیمی بورڈ لاہور کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 22 فیصد رہا۔
اس سے پہلے پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے تمام طلباء طالبات کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا ہے ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 98.71 فیصد رہا، فیل ہونے والے بچوں کا 27 نومبر کو امتحان ہوگا ، پاس طلبا کی تعداد 24 ہزار347 ہے جب کہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں 2 ہزار401 طلبا غیرحاضری پرفیل ہوئے ہیں۔ ثانوی تعلیمی لاہوربورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحان 1 لاکھ 85 ہزار725 طلبا شریک ہوئے، کورونا وباء کے باعث طلباء سے 40 فیصد سلیبس کے ساتھ امتحان لیا گیا ، لاہور بورڈ کے امتحانی نتائج کے تحت 31 ہزار353 طلباء اے پلس گریڈ، 23 ہزار737 طلباء اے گریڈ اور بی گریڈ میں 29 ہزار601 طلباء، 35 ہزار67 طلباء طالبات سی گریڈ اور 39 ہزار 219 ڈی گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.75 فیصد رہا۔ چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں ، طلبہ اپنا رولنمبر 80029 پر ایس ایم ایس کر کے نتائج جان سکتے ہیں، جن طلبا کو امتحانی نتائج سے متعلق کوئی مسئلہ ہے وہ 15 روز میں درخواست دے سکتے ہیں۔ یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دی تھی، حکومت کی جانب سے ایچ ای سی کو48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دی ، صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری لی گئی ، حکومت نے کورونا وباء کے باعث گریس مارکس کی پالیسی بنائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔چئیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.