MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خرید و فروخت سے پہلے نرخ جان لیں! پاکستان میں آج پیر 29 ستمبر کو سونے کی قیمتیں

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ سیشن میں ہونیوالے اضافے کے بعد فی تولہ اور فی دس گرام سونا مہنگا ہوا، یہ قیمتیں آج دوپہر بجے تک مؤثر رہیں گی جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے برقرار ہے۔

گزشتہ سیشن میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے تحت فی تولہ 24 قیراط سونا ایک ہزار 900 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

اسی طرح فی دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1 ہزار 629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام 22 قیراط سونا بھی بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 560 روپے تک جا پہنچا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 759 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی 105 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 704 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 90 روپے بڑھ کر 4 ہزار 32 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت ایک ڈالر اور پانچ سینٹ اضافے کے بعد 45 ڈالر سے بڑھ کر 46 ڈالر اور پانچ سینٹ پر جا پہنچی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.