MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے نومولود بیٹے کا خوبصورت نام ظاہر کردیا

0 45

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بھارتی اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے حال ہی میں اپنے دوسرے بیٹے کو خوش آمدید کہا تھا اور اب اس جوڑے نے نومولود کا نام بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان پیر کے روز کیا گیا۔

اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار کے گھر یکم ستمبر 2025 کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نومولود کا نام فروان رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

گوہر خان جو بگ باس شو کی فاتح رہ چکی ہیں، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موسیقی کی ویڈیوز، ٹی وی شوز کی میزبانی اور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

انہوں نے کئی آئٹم سانگز میں بھی پرفارم کیا۔ تاہم بگ باس میں ان کی کامیابی کو نہ صرف ان کے کیریئر بلکہ ان کی شخصیت اور رویے کا بڑا ثبوت مانا جاتا ہے، جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔

گوہر خان کی جانب سے نومولود کی تصویر اور نام کے انکشاف پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ذیشان اور فروان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.