MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے مذاکرات جاری

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد۰(مسائل نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔

- Advertisement -

فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

توقع ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے، جس کے بعد قسط کے اجرا سے متعلق فیصلہ سامنے آئے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.