سیلاب اور بارش کے پانی سے متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہمارا قومی اور اسلامی فریضہ ہے،عطا المصطفی
خوشاب (مسائل نیوز)ممتاز عالم دین علامہ عطاءالمصطفی ا میروی نے کہا ہے آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔گپوربگھورمیں فلڈریلیف کیمپ سے خطاب کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشی پانی سے متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہمارا قومی اور اسلامی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلابی علاقوں میں پھنسے ہوئے بہن بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے اور تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر کر اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ علامہ عطاءالصطفی ا میروی نے مزید کہا کہ بلاشبہ سیلابی علاقوں میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے ۔ ارباب بست وکشاد اپنے تائیں متاثرین کی مددکےلیےکوشاں ہیں۔ مخیر حضرات سمیت کاروباری شخصیات، بزنس مین اور معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے سیلاب میں پھنسے ہوئے بہن بھائیوں کی امداد کو پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا اپنے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم پر اپنا خصوصی رحم اور کرم فرمائے اور سیلاب زدگان کی غیبی مدد فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اس قومی فریضہ کےلیے ہرگز کوئ کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔