MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھمکیاں دینے والے اب منتیں کررہے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منتیں ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے،باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں،11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھے دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دینے والا ’خونی فساد‘ میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.