MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ، کنارہ کشی کا مشورہ دے دیا

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی متنازع ٹک ٹاک حریم شاہ نے دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتے ہوئے ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹاسٹوری پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “مومن ایک ہی سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو محسوس ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو اس سے دوری اختیار کرلینی چاہیئے۔ یہ ہی بہترین عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا ہے اسے پُرسکون انداز میں گزارنا چاہیے ، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے”۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ” آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو”۔انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ “میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں”۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ان سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے پر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بددعائیں دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.