MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟جسٹس جمال مندوخیل

1 180

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا۔

- Advertisement -

اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی ،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ کے انتظامی مسائل کو اندرونی معاملہ کہا تھا، اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں ، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا، اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کردیا؟سپریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ4 ججز کا فیصلہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا موقف تحریری طور پر سپریم کورٹ میں جمع کرواتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.