صوبے میں ماضی کی حکومتوں نے علاقے میں کوئی قابل زکر ترقیاتی کام نہیں کئے،حاجی محمد طوراوتمانخیل
لورالائی(مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما صوبائی وز یر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ میں لورالائی کے عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و حرفت کا حلف اُٹھانے کے بعد لورالائی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہ میں نے الیکشن میں کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق لورالائی کے تقریباً 400کے قریب سرکاری اداروں میں تعیناتی کے آڈر تقسیم کیے ہیں اور اس میں میرے حلقے کی تمام اقوام کے بے روزگار نوجوان شامل ہیں اور یہ سب غریب اور مزدور پیشہ افراد ہیں ہم انشاء اللہ تما م بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیاد ہ مواقع پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہمارے ٰنوجوان بر سر روزگار ہو کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا ر ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماضی کی حکومتوں نے علاقے میں کوئی قابل زکر ترقیاتی کام نہیں کئے جسکی وجہ سے حلقے کے عوام بے شمار مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر میگا پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے جس سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسران منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام کو جلداس سے فائدہ ملے انہوں نے کہا کہ کمیشن اور کرپشن کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی سرکار کے پیسے عوام کی امانت ہے ہمیں عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے جسکو پورا کرنے کا ہمیں پورا پورا ائینی طور پر حق حاصل ہے صوبائی وز یرصنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ لورالائی ااورمیخترسمیت تمام حلقے میں تعلیم صحت صاف پانی زراعت کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیئے جارہے ہیں سرکاری آفیسران منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے جانب جارہا ہے سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان ترقی کر ئے گا یہ ہماری آنے والی نسلوں کو پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کریگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنیکی بھر پور کوشش کی جارہی ہے بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے یہاں پر غربت اور بے روزگاری بڑھی انہوں نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹریز کو فعال اور اسکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کم آمدنی والے افراد کو زیادہ فائدہ ملے گا حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اقتدار میں پہنچا ہوں عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنا اپنے لیئے گناہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا علاقے میں نسل زئی خیلی اور تعصبات پر یقین نہیں رکھتا بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہا ہوں یہی ہمار ا اولین مشن اور ویژن ہے۔