عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئی جی پی بلوچستان کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک سرکاری واٹس ایپ شکایتی نمبر جاری کیا گیا ہے
کوئٹہ(مسائل نیوز)عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئی جی پی بلوچستان کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک سرکاری واٹس ایپ شکایتی نمبر جاری کیا گیا ہے
(0304-3470110)
- Advertisement -
اگر کسی بھی شہری کو کسی بھی قسم کی شکایت، مسئلہ، زیادتی، بدانتظامی، ناانصافی یا کسی بھی نوعیت کی دشواری درپیش ہو، تو وہ بلا جھجھک اور کسی خوف کے بغیر کسی بھی وقت مذکورہ واٹس ایپ نمبر پر اپنی شکایت، ویڈیو، تصویر یا تحریری پیغام ارسال کر سکتا ہے
یہ ایک براہِ راست رابطہ ہے جس کے ذریعے عوام اپنی آواز پولیس کی اعلیٰ قیادت تک پہنچا سکتے ہیں، تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے
ڈسٹرکٹ پولیس زیارت عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں
اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کو حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے اعلیٰ قیادت تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔جاری کردہ: ڈسٹرکٹ پولیس زیارت