عالمی منڈی میں سونے کی اونچی اڑان، پاکستان میں قیمت میں ہوشربا اضافہ متوقع
نیویارک(مسائل نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافے کا رجحان ہے۔
سونے کی فی اونس قیمت 5600 ڈالر کی ریکارڈ سطح کے قریب پہنچ گئی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5293 ڈالر تھی۔
عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں آج فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کی توقع ہے اور قیمت پانچ لاکھ 90 روپے سے اوپر جانے کی توقع ہے۔
چاندی کی قیمت بھی قومی و عالمی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، آج عالمی سطح پر چاندی کے نرخ 120 ڈالر فی اونس کے قریب ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان میں پہلی بار فی تولہ قیمت میں 21 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں 30ہزار روپے سے زائد اضافہ متوقع ہے۔