MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق تنظیم تاجران پاکستان کےصدرکاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں35 روپےفی لیٹراضافہ یکسرمسترد کرتےہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئےگا، مہنگائی نے عوام کےلیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔کاشف چوہدری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کے ذریعے مہنگائی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.