پاکستانی عوام کے ہاتھوں وزراء و مشیران کی شامت
تحریر: جاوید صدقی
- Advertisement -
پاکستانی قوم نے وفاقی و صوبائی وزراء و مشیران کی پٹائی اور درگت بنانے کا عہد کرلیا ھے اور ان سب سیاستدانوں کے مکروہ چہروں جھوٹ نفاق کے بعد عہد کرلیا کہ جب بھی یہ وزراء و مشیران اور اپوزیشن کے لیڈران عوام کے درمیان آئیں گے انکی خوب درگت اور پٹائی کی جائیگی تاکہ انہیں اپنی مقام کا احساس پیدا ھوسکے یہ عہد مسلسل بڑھتی ھوئی مہنگائی کے سبب کیاگیا ھے۔ یہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ایک عام شہری بنیادی حقوق کے حصول آسانی سے حاصل کرسکے گر یہ باز نہ آئے تو انتظامیہ یعنی نوکر شاہی بھی لپیٹ دیئے جائیں گے۔ یاد رھے کہ پاکستانی عوام کا حکومت وقت کو مشورہ اور مطالبہ ھے کہ اس مشکل وقت میں جہاں عوام کیلئے مشکل فیصلے صادر کئے جارھے ھیں وہیں وزارتوں میں کمی، ممبران اسمبلیوں کی تنخواہوں میں 75 فیصد کمی اور دیگر مراعات ختم کردی جائیں۔ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور مختار کاروں اور اسی طرح سیکریٹری سمیت تمام بیوروکریٹس کو 800 سے 900 سی سی کار تک محدود کردیا جائے اور عام استعمال سے روک دیا جائے یہی معاملہ تمام ججز اور جسٹس صاحبان پر بھی لاگو کیا جائے اور عسکری اسٹارز آفیسر بھی ملکی صورتحال کو دیکھتے ھوئے اپنے استعمال میں ھونے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی اسی نسبت رکھیں آپ سب نے ایسا عمل کیا تو ھم عوام بھی آپ کے سخت فیصلوں کو دلی طور پر قبول کریں گے لیکن ایسا ہرگز ممکن نہیں کہ آپ اشرفیہ سیاستسدان نوکرشاہی و عسکری طبقہ عیش و تعائش میں رہیں اور ھمارا جینا بھی محال ھوجائے ھم عوام نے فیصلہ کرلیا انصاف کو برقرار رکھنا آپ حکومت اور انتظامیہ پر ھے