MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلائیں گی

1 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رلائیں گی اور ذبح خانےمیں لے جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کوئی روئے گا یاروئے گی بعدکی بات ہے لیکن آج تو ساری قوم رو رہی ہے، 9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کو رُلادیں گی جو ذبح خانےمیں لے جائیں گی اور سڑکوں پر ماتم کرائیں گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ڈالر پہلے 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے، ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا اور 100دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، جو صوبوں اور مرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے۔

- Advertisement -

بتاتے چلیں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تاریخ کے سخت ترین مذاکرات 31 جنوری سے شروع ہوں گے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)وفد کی آمد سے قبل مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ چکا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جس کا فیصلہ آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، ابھی ورکنگ پیپر کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت پاکستان کو 2230 ارب روپے کے اضافی اخراجات کنٹرول کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے، بجلی اور گیس کی سبسڈی کو صرف غربا تک محدود کرنا ہو گا، بجلی اور گیس کے ریٹس مرحلہ وار بڑھانے ہوں گے، اشرافیہ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ہوگا۔
کہا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف نے جو شرائط رکھی ہیں ان کے تحت پاکستان کو سرکاری اداروں میں کفایت شعاری پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ سرکاری اداروں میں بجلی اور گیس کے استعمال میں کفایت شعاری کرنا ہوگی، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں کمی کرنا ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیاہے جس کا اثر آج انٹر بینک مارکیٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.