سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کراچی(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔سرفراز احمد نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں حاصل کیا ہے۔پاکستان کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 50 میچز میں 2743 رنز بنا لیے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز کامران اکمل کے پاس تھا، انہوں نے 53 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2648 رنز بنائے تھے۔اس فہرست میں معین خان، امتیاز احمد اور راشد لطیف بھی شامل ہیں۔
[…] نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں میں شاندار […]
[…] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ […]
[…] منورہ (مسائل نیوز) پاکستان کے معروف کرکٹر سرفراز احمد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں […]