MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی، ڈاکٹر معید یوسف

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پالیسی نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے منظوری دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے، عوام پر مبنی جامع پالیسی جس کا بنیادی مقصد اقتصادی تحفظ ہے،

- Advertisement -

اس پر اب پوری تندہی سے عملدرآمد کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی، جسے ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، ملک کی قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے شعبہ جاتی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرےگی۔معید یوسف نے سول اور عسکری قیادت کا ان کی حمایت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے

کہا کہ یہ پالیسی وزیر اعظم عمران خان کی مستقل قیادت اور حوصلہ افزائی کے بغیر کبھی منظر عام پر نہیں آتی۔انہوںنے کہا کہ پالیسی کی کامیابی اس کے نفاذ میں مضمر ہے جس کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس کا عوامی ورڑن وزیر اعظم مقررہ وقت میں شروع کر دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.