MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا

0 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو چلا گیا ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.