MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر 567 ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے،شیخ رشید

1 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر567 ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے،اسمبلیاں توڑیں یا چھوڑیں لولی،لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں حکمران اور اُن کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں،اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے۔ اب تومفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے،ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم اسٹاک،ایکسچینج ٹھس جبکہ پیٹرول،گیس،ڈالرمہنگا اورنایاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں لیکن ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔

- Advertisement -

قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ہم تصادم کی بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگوا سکی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے خوف و ہراس پیدا کیا، عوام کا سمندر الیکشن کے لیے ریفرنڈم تھا، میں کابینہ کے اجلاس میں کہتا تھا اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، عمران خان اسمبلیوں سے نکل آئے تو 567 نشستیں خالی ہوں گی اور اپریل میں الیکشن ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77 وزراء عوام میں نہیں جا سکتے گھروں میں قید و بند ہیں،تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،ہماری لڑائی چوروں سے ہے،چوکیداروں سے نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے ن لیگ نے اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.