MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ اور بلوچستان کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔

- Advertisement -

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔

سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.