آج پاکستان کی جیت پکی! شاہین ممکنہ مین آف دی میچ، وسیم اکرم نے فتح کے گرسکھادیئے
دبئی (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں اور ٹیم کی حکمتِ عملی سے متعلق اہم مشورے دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما جیسے جارح مزاج بلے باز کے خلاف میچ کی ابتدا میں باؤنسر نہ کروائیں بلکہ پیسرز کے ذریعے دباؤ ڈالیں اور شاہین آفریدی کو ان کے قدموں کی حرکات پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔
- Advertisement -
وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہی اوور یا ایک اسپیل پورے میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے اس لیے صائم ایوب اور شاہین آفریدی جیسے اہم کھلاڑیوں کی کارکردگی ٹیم کے لیے فیصلہ کن ہوگی۔ انہوں نے صائم ایوب کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد فارم میں واپس آئیں گے۔
اپنے بیان میں وسیم اکرم نے اسپنرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹیم کو اس پہلو پر توجہ دینی ہوگی۔ ان کے مطابق ابھیشیک شرما اسپنرز کے خلاف خاصی مہارت رکھتے ہیں اس لیے ان کے خلاف پیسرز کو استعمال کرنا زیادہ موثر ہوگا۔