MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے عوام کا پولیس سے تعاون اہمیت کا حامل ہیں،کاشف حیدری

1 361

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بروری تھانہ بروری کے ایس ایچ او عتیق دشتی کی قیادت میں ہزارہ ٹاون سے منشیات کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی، ریلی میں علماء سمیت سول سوسائٹی اور ہزارہ ٹاون کے سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی کارکردگی کو عوام نے سراہتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی آئی کوئٹہ اظفر میسر، ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر بروری تھانہ بروری کے ایس ایچ او عتیق دشتی کی قیادت میں ہزارہ ٹاون سے منشیات کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ امام جمعہ علامہ مبلغ، سماجی کارکنان کاشف حسین حیدری، ناصر علی حیدری و دیگر بھی شریک تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ علامہ مبلغ، سماجی کارکن کاشف حیدری و دیگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کی بیخ کنی کیلئے عوام کا پولیس سے تعاون اہمیت کا حامل ہیں، منشیات فروش دشمنوں کی طرح قوم کیلئے خطرناک ہیں اور کسی قسم کے رعایت کے مستق نہیں، انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں نے نوجوانوں کی زندگیاں داو پر لگادی ہیں جس سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہیں۔ اس ضمن میں بروری پولیس کی ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائیوں کا خیت مقدم کرتے ہے اور امید کرتے ہے کہ اس عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے اپنے مذمتی بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.