MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عتیقہ اوڈھو سیاسی مخالف ہونے کے باوجودمریم اورنگزیب کی حمایت میں میدان میں آگئیں

0 2,601

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو سیاسی مخالف ہونے کے باوجود مریم اورنگزیب کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے

آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں۔جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب ہوتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلہ کا حصہ بن رہے ہیں۔

- Advertisement -

میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برے اور بچگانہ سلوک سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں

تو باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ووٹنگ سے کریں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جذبات، ثبوت یا درست معلومات کی کمی کے بہا ئومیں بہہ نہ جائیں،

ہمیشہ حقائق اور ثبوت رکھیں اور پھر قانون پر عمل کریں، ورنہ یاد رکھیں ان کے بغیر آپ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.