MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نااہل امپورٹڈ حکومت نے عوام کی زند گی اجیرن بنا دی ہے،قاسم خان سوری

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نااہل امپورٹڈ حکومت نے عوام کی زند گی اجیرن بنا دی ہے مہنگائی میں پسی ہو ئی عوام اپنے گھر آٹا، گھی، چینی اور بنیادی ضرویات زند گی کی اشیاءخرید کر لے جا نے کی سکت کھو چکے ہیں ،یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ دوسری جا نب امپورٹڈ حکومت نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ غریب آدمی اپنی پوری تخواہ سے بجلی پانی اور گیس کے بل تک ادا نہیں کر سکتا، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب تک قوم خود نااٹھے تب تک اس کی تقدیر نہیں بدلی جا سکتی ،انہوں نے کہاکہ چیئر مین عمران خان نے 2جولائی کو مہنگائی کے خلاف ایک جہاد کا اعلان کیا ہے یہ تب یہ ممکن ہے کہ جب عوام سیا ست سے بالا تر ہو کر مہنگائی کے خلاف شرکت کرکے نااہل اور امورٹڈ حکومت کے خاتمے پر مہر لگائیں کیونکہ عمران خان کی جنگ اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ غریب پسماند ہ اور محکوم پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ہے اور موجود جابز ،ظالم اور مفاد پرست سیا ستدانوں کے خاتمے کے لئے ہے جس کے لئے پوری قوم نے عمران خان کا ساتھ دینا ھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کا کراچی سے کوئٹہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.