کوئٹہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 4th کانوکیشن کا انعقاد
کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (QIMS)میں 4thکوئٹہ(مسائل نیوز)کانوکیشن کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی کو ر کمانڈر 12 کو ر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی تھے ۔تقریب کے دیگر مہمان گرامی میں وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق الرحمن ، وائس چانسلر NUMS لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر اور پرنسپل QIMSپروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کے علاوہ فیکلٹی ممبرز ، گریجویٹس اور اُن کے والدین کی کشیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک اور قومی ترانے سے ہوا کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ ساز دن ہے جس میں MBBSکے تین بیجز (4th, 5th, 6th)نے اسناد وصول کیں ۔ انہوں نے گریجویٹس اور اُن کے والدین کو اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکبادپیش کی۔ اور کہا کہ اس کامیابی کا سہرا طلباء ،والدین اورفیکلٹی ممبرز کی انتھک محنت سے ممکن ہو پایا ۔
کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کا مزید کہنا تھا کہQIMSبلوچستان نے 2011 میں اپنے قیام کے آغازسے ہی نہ صرف اپنی انفرادی حثیت منوائی بلکہ بہت کم عرصے میں میڈیکل سائنسز کے شعبے میں انتہائی اہم اور کامیاب ادارہ بن چکا ہے۔ QIMS نے سال 2021 میں 100فیصدرزلٹ حاصل کیا اور حال ہی میں اس کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیشن کے طلباء کی تعداد 100 سے بڑھا کر 150 کر دی گئی ہے جو اس کی بہترین کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ QIMSبہترین تعلیمی اور ریسرچ کی سہولیات بہم پہنچانےکے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتا ہے تاکہ طلباء بہترین انسان ، اعلیٰ اوصاف رکھنے والے شہری اور طبی اقدار کو ماننے والے ڈاکٹرز کی حثیت سے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اُن کامزید کہنا تھا کہ بلاشبہ آپ نے آج ایک قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے حالانکہ COVID-19کے دور میں مطالعہ کرنا ایک چیلنج تھا لیکن یہ تجربہ آپ کی بہتر تربیت اورشخصیت کے نکھار میں معاون ثابت ہوگا لیکن یاد رکھیں کہ مستقبل قریب میں مشکل وقت آپ کا منتظر ہےلیکن مشکل کی اس گھڑی میں آپ کو بلوچستان کے لوگوں کی پر خلوص اور بے لوث خدمت کرنی ہے ماضی قریب میں COVID-19 کے دوران قوم نے ڈاکٹرز جوہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آپ نے اس مقدس فریضے کو مزید آگے بڑھانا ہے اور اس کے لیےچیلنجنگ ماحول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
- Advertisement -

تقریب کے دوران کمانڈر 12 کور نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے گریجویٹس میں گولڈ میڈلز ، اسکالرشپس ، اعزازی سرٹیفیکیٹس اور اسناد تقسیم کیں اور آخر میں وائس چانسلر NUMS لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیراور وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق الرحمن کو شیلڈ ز بھی دیں ۔