MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کارکنوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر لانے میں ناکامی پر عمران خان پارٹی کے اراکین اسمبلی سے ناراض

0 424

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد مارچ کے دوران کارکنوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر لانے میں ناکامی پر عمران خان پارٹی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ناراض ہو گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے صحافی شاہزیب خاندزادہ کے مطابق چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بغیر تیاری اور بغیر مشاورت کے 6 دن کی ڈیڈ لائن دی۔
پارٹی رہنماؤں کو بھی عمران خان کی حکمت عملی پر تحفظات ہیں۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔گذشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ چھ دن کے مہلت کے بعد قوم کو باہر نکالوں گا۔
کارکنوں کو عمران خان نے6 روز میں احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں اگر انہوں نے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو میں پھر سے نکلوں گا اور اب ہم تیاری کر کے نکلیں گے ہم اس وقت جب نکلے تو ہماری کوئی تیاری نہیں تھی پولیس کے تماشے دیکھ کر ہمارے لوگ غصے میں تھے. عمران خان نے کہا کہ ہمیں سرینگر ہائی وے پر احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی تھی اس لیے ہم نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک پر جمع ہونے کا کہا تھا کیونکہ ہم نے اپنے کارکنان کو کہیں تو جمع کرنا تھا تاہم ہمیں ڈی چوک پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں تھیں. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنان کا جذبہ 20 گھنٹے دیکھتا رہا جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اسلام آباد میں تو عام لوگ گھروں سے نکلے ہوئے تھے جن پر انتظامیہ کی جانب سے شیلنگ کی گئی شیلنگ کے باوجود لوگ آتے گئے اور خواتین بھی کھڑی رہیں عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں پوچھا ہے کہ کیا ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے کہ نہیں وہ بھی ان چوروں کے خلاف اسمبلیوں میں اس وقت ہونے والا ڈرامہ غیر قانونی ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.