MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرقانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے بیان کو توہین عدالت قرار دے دیا

0 530

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیرقانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے بیان کو توہین عدالت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ توہین پارلیمنٹ کرنے والے اب توہین عدالت کررہے ہیں،آئین کی توہین کرنے والوں سے عدلیہ کی توہین کی توقع کی ہی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جن سے عدالت نے پارلیمنٹ کا تالا کھلوایا ، وہ آج پارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال مسلسل توہین عوام کرنے والے آج پارلیمنٹ کی وکالت نہ کریں تو بہتر ہے ۔ وزیر قانون نے کہاکہ میڈیا، سیاسی مخالفین، آئین اور جمہوریت

- Advertisement -

کی توہین کرنے والوں کے چار سال سب کو یاد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چار سال پارلیمنٹ کو تالا لگا کرملک کو آرڈیننس فیکٹری میں بدلنے والوں کو آج پارلیمنٹ کا خیال آگیا ہے ،انہوں نے تو پارلیمنٹ کی پریس گیلری تک کو تالا لگادیا تھا، آج کس منہ سے یہ لیکچر دے رہے ہیں؟ ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے والے آج پارلیمنٹ کے وکیل کس منہ سے بن رہے ہیں؟،آئین شکنوں کو آج عدلیہ کے فیصلے بْرے لگ رہے ہیں کیونکہ عدلیہ انہیں آئین پر چلنے کا کہہ رہی ہے ؟،عدلیہ کے مشکور ہیں جس نے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی منوائی ، ملک کو شخصی آمریت کا یرغمال نہیں بننے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.