MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریلوے سٹیشن پر بچھڑے ماں بیٹا 8 سال بعد مل گئے

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے دورے پر علی حسن نامی بچے سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی تلاش کے بعد علی حسن کا خاندان کوڈھونڈ لیا۔علی حسن کی والدہ آمنہ بی بی اپنے بچے کو دیکھتے ہی جذباتی ہوں گئیں اور بچے کو گلے لگا لیا۔ ماں بیٹا 8 سال قبل ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے سے بچھڑے تھے۔والدہ علی حسن آمنہ بی بی نے 8 سال بعد بچے کو پا کر وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.