MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا

0 407

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے گوجرانولہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جب وہ وزیر اعظم پر تنقید کر رہی تھی، تو اس دوران کارکنوں کی جانب سے عمران خان کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے

- Advertisement -

جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بیوقوف بنایا۔اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہاکہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.