بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے
کوئٹہ(مسائل نیوز) خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر نے کہا ہے کہ کے کے ایف انٹرنیشنل بلوچستان‘پاکستان اور دنیا بھر میں سماجی خدمات اور متوسط طبقے کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،یہاں گوادر بندرگاہ، معدنیات، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، زراعت اور صنعت کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنا چاہتے ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن قونصل جنرل مسٹر ہولگرز یلگر (Mr Holger Ziegler) سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری‘ کوارڈنیٹر کے کے ایف انٹرنیشنل سید نصیب آغا‘ ترجمان طارق خان ترین اور دیگر بھی موجود تھے‘
- Advertisement -
نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن گزشتہ 30سالوں سے سماجی خدمات‘ مظلوم‘بے سہارا اور بے بس طبقے کی ہر سطح پر تعاون کررہے ہیں اسی طرح غریب اور نادار طلباءکیلئے تعلیمی سہولیات‘غریبوں مریضوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اور سماجی خدمت پر ہماری فاونڈیشن کے عہدیداران اور ورکرز ہرمشکل وقت میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن مزید بھی عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی کی بھی بہت زیادہ گنجائش موجودہے جس کے لئے حکومت بلوچستان جامع منصوبہ بندی کررہی ہے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل ایسی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا آغاز چاہتے ہیں
جن سے مقامی آبادی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اوران کی شراکت داری بھی ہو، انہوں نے مظلوم اور متوسط طبقے کیلئے تعاون‘ ٹیکنیکل ٹریننگ،سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر پیداواری شعبوں کے لئے جرمنی کی معاونت کی خواہش کا اظہار بھی کیا‘اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہاکہ جرمنی کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا، اور سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں کی ترقی غریبوں‘یتیموں اور متوسط طبقے کیلئے ہرممکن معاونت کی جائے گی چیئرمین کے کے ایف انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر نے جرمن قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔