MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب،کے پی الیکشن ازخود نوٹس سپریم کورٹ نےسیاسی جماعتوں کو بڑا حکم کردیا

1 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت میں انتخابات کی تاریخ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کا حکم جاری کردیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نظام کو آئین کے تحت مفلوج کرنے کی اجازت نہیں۔

- Advertisement -

انتخابات کروانا لازم ہے۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پہلا سوال تو یہ ہے کہ تاریخ دے گا کون؟ الیکشن کمیشن کی تاریخ آنے پر ہی باقی بات ہوگی۔ اگر قانون میں تاریخ دینے کا معاملہ واضح کردیا جاتا تو آج یہاں نہ کھڑے ہوتے۔چیف جسٹس نے عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین کی روح ہے۔اٹارنی جنرل سے کہیں گےآئینی نکات پر معاونت کریں۔صدر کے صوابدیدی اورایڈوائس پراستعمال کرنے والے اختیارات میں فرق ہے۔سپریم کورٹ کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی 90 روز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔فاروق ایچ ناٸیک نے کل تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے مشاورت کرنی ہے۔ تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ آج مقدمہ نمٹانا چاہتے ہیں ،عدالت کا سارا کام اس مقدمہ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔عدالت نے سماعت میں چار بجے تک وقفہ کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے انتخابات از خود نوٹس میں 90 روز میں پنجاب اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.