MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف نے مریم نواز اور شہباز شریف کی مقدمات میں بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف نے ن لیگی رہنماؤں مریم نواز ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مختلف مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دائر کردہ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے پر لیگی قیادت کو مقدمات سے نکالنے کا الزام لگایا گیا۔ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اقتدار کا فیصلہ نواز شریف اور انتخابات کا فیصلہ مریم نواز نے کرنا ہے تو آئین اور ادارے کیا کریں۔ اٹارنی جنرل نے دلیل دی ہے کہ الیکشن کروانا ضروری نہیں ، اس موقف سے پاکستان کے پارلیمانی فارم آف گورنمنٹ کا ڈھانچہ ختم ہو جائے گا اور کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق از خود […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.