MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کرنے کی تیاریاںاوگرا نے 2سمریاں ارسال کردیں

1 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بحھجوائیں جس میں پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر 5 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بھجوائی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجوز دی ہے۔حتمی منظوری وزیر اعظم دینگے ، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں قیمتوں میں کمی کے سبب یکم اپریل سے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں 15 سے 20 روپے لٹر کمی کا امکان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.