کوئٹہ: بلوچستان بھر میں کہیں بھی برفباری کے بعد سڑکوں کی بندش کی شکایت موصول نہیں ہوئی، ترجمان پی ڈی ایم اے
کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان بھر میں کہیں بھی برفباری کے بعد سڑکوں کی بندش کی شکایت موصول نہیں ہوئی
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور چمن سمیت صوبے کی 70 فیصد شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں
کوئٹہ: برفباری سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 20 20 لاکھ روپے امدادی سامان اور فوری ریلیف کے لیے جاری کر دیے گئے
کوئٹہ: برشور سمیت دیگر علاقوں میں بھی صورتحال معمول پر ہے
کوئٹہ: متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی مشینری اور بلڈوزرز موجود ہے، مشینری کی کوئی کمی نہیں