MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو پٹیشن دائر کرنے کا امکان ہے، درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر نے خط میں کہا تھا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔اسپیکر نے خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.