MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہاب ریاض پہلے وزیر کھیل جو پی ایس ایل کھیلیں گے، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں کھیلوں کی وزارت دئیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔زیادہ تر صارفین نے وہاب ریاض کے وزیر کھیل بننے کا بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم نائیک میں انیل کپور کی صورتحال سے موازنہ کیا جس میں اداکار کو ایک دن کیلئے وزیر اعلیٰ بنادیا جاتا ہے تاہم کچھ صارفین نے وہاب ریاض کو کھیل کی وزارت ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ٹوئٹر صارف احتشام الحق نے اپنی ٹوئٹ میں قہقہے کے ایموجی کو استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ وہاب ریاض وہ پہلے وزیر کھیل ہوں گے، جو پی ایس ایل کھیلیں گے۔ وہاب ریاض ان دنوں ملک سے باہر ہیں جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ پاکستان آکر وزارت کاحلف اٹھائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں وہاب ریاض کی چھ گیندوں پر افتخار احمد نے چھ چھکے لگا دیے، سوشل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.