MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

1 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی)نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت، معاشی غیر یقینی، خام مال پر مہنگائی کے اثرات اور پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک مزید اضافہ کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کے بعد بک ہونیوالی گاڑیوں پر ہوگا

- Advertisement -

انڈس موٹرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے کا سبب زرمبادلہ میں عدم استحکام، یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافہ اور دیگر اخراجات بتایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیژل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.