MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری کی عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی تیاریاں

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔مشاورت کے بعد عمران خان اور الزامات لگانے والے دیگر افراد کو قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔عمران خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے ، اس کے تحت آصف علی زرداری نے مجھے راستے سے ہٹانے کے لئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے جس میں طاقتور لوگ سہولت کار ہیں ،میں نے جو پہلے چار نام دئیے تھے اس میں اب آصف زرداری کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،شیخ رشید،مراد سعید اور دیگر کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کر نے کے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک پاگل شخص کی بڑ قرار دیا ہے،قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ عمران نیازی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہا ہے۔
آ صف علی زرداری پر قتل کا الزام اہمیت حاصل کا گھٹیا بہانہ ہے،عنران خان کی تقریر کے جواب میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ جعلی خان کو جھوٹے الزام پر عدالت میں گھسیٹیں گے،انہوں نے کہا کہ پورا نیازی ٹولہ جھوٹ ، بہتان کے بیانیے پر چل رہا ہے۔اقتدار کے دروازے بند ہونے پر زمان پارک کا مکین ہوش گنوا بیٹھا ہے۔ رانا فاروق سعید نے مزید کہا کہ جعلی صادق و امین روزانہ نئی کہانی گھڑتا ہے۔
پیپلز پارٹی اپنے قائد کیخلاف گھٹیا الزام تراشی کرنیوالوں کا ہر جگہ گھیراؤ کریگی۔سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ خان اینڈ کمپنی کی عقل اسمبلیوں سے چھٹی کے بعد گھاس چرنے چلی گئی ہے۔آصف زرداری کا نام۔لیکر در اصل نیازی ٹولہ باقی ماندہ سیاست میں زندہ رھنا چاہتا ہے۔فنانس سیکرٹری احمد جواد فاروق رانا نے کہا کہ یو ٹرن خان روزانہ ٹی وی سکرین پر آنے کیلئے ایک نیا جھوٹ گھڑتا ہے۔اقتدار سے بیدخلی اورقومی سیاسی قیادتوں کی طرف سے ٹھکرائے جانے کے بعد وہ اس طرح کے بیانات دیکر خود کو زندہ نہیں رکھ سکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.