MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ر ہے گا،شیخ رشید

0 603

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔

- Advertisement -

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشیدا حمد نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملےسے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اورانتہائی تکلیف دہ ہے۔وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.