MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجرم کھلے عام دندنا رہے ہیں لیکن انتظامیہ رشوت خوری میں ڈوبی ہوئی ہے،عارف محمدحسنی

0 676

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دالبندین(جی این ایم)رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر محمدعارف محمدحسنی نے چاغی کے نواحی علاقے پنیام میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دو افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ چاغی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران امن و امان قائم رکھنے کی بجائے بھتہ خوری میں ملوث ہے جبکہ علاقے کا امن تباہ ہوچکا ہے آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل و غارت ہورہی ہے لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں امن و امان پر خصوصی توجہ دے

کر نہ صرف جرائم پیشہ عناصر پر زمین تنگ کردی بلکہ افسران پر کڑی نگرانی کرتا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں جرائم اور بھتہ خوری کی شرح بہت حد تک کم ہوگئی لیکن افسوس کہ اب پھر سے چاغی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے مجرم کھلے عام دندنا رہے ہیں لیکن انتظامیہ رشوت خوری میں ڈوبی ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.