MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ردعمل بھی آ گیا

7 335

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں

- Advertisement -

جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا، ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے باز ہی نہیں آ رہے آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا، انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] نیوز)وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے فورا بعد اہم شخصیت سے […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسمبلی تحلیل کے […]

  3. […] نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے۔ […]

  4. […] نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو […]

  5. […] نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر […]

  6. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر تحریک انصاف کو 3 ارکان کی مخالفت کا […]

  7. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.