MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، رانا سکندر حیات

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرک کیلئے اسمارٹ اینڈ ریڈیوسڈ سیلیبس فعال ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گیارہویں جماعت کے سلیبس کیلئے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے تک گیارہویں جماعت کے اسمارٹ سلیبس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پرسوں سے اسمارٹ سلیبس اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور اپلوڈ بھی کر دیا گیا ہے، نویں جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب کو 270 سے 160 صفحات پر منتقل کیا گیا ہے۔

اسمارٹ سلیبس کا مقصد بچوں سے اوور برڈن کم کرنا ہے، وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کتابوں سے غیر ضروری مواد کو ختم کر دیا گیا ہے، موجودہ جدید نظام اور ضرورت کے تحت سلیبس کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

تعلیمی کیلنڈر بنانے کے لئے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر یکم دسمبر تک مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.