MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ کے پی اڈيالہ جیل کے باہر مظاہروں کےبجائے صوبے میں آٹاملیں چلانے پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

0 47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اڈيالہ جیل کے باہر مظاہرے کرنےکے بجائے صوبے میں آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے۔

- Advertisement -

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی، پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اولین ذمہ داری اپنے صوبے کے عوام ہیں ، کے پی حکومت پاسکو سے خریداری کرے یا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.