MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینیٹر طلحہ محمود کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

1 322

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی کےلئے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے اداروں کے تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر، یو این ایچ سی آر کا صوبائی سربراہ ارون پولیکر و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے یو این ایچ سی آر اور یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز کی چابیاں چیف سیکرٹری بلوچستان کے حوالے کیے۔ چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر اور عالمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبولینسز عوام کی خدمت کے لیے استعمال میں لائے جائینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت اور صوبائی سربراہ ارون پولیکر نے ایمبولینسز کی حوالگی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کراچی (مسائل نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پاکستان میری ٹائم ایکسپو کا دورہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.