MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجگور میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

؎پنجگور(مسائل نیوز)پنجگور بازار میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جیو نیواز کے مطابق پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

- Advertisement -

لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.