MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،طارق خان مگسی

0 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جھل مگسی(مسائل نیوز) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی نے جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر متاثرہ علاقے میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جھل مگسی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لوگوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انکے نقصانات کا ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔تاکہ لوگوں کی بروقت مدد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.