MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناخلف بیٹے نے بدکاری کا الزام لگا کر اپنی بوڑھی ماں کو قتل کردیا

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز)سکھر میں ناخلف بیٹے نے بدکاری کا الزام لگا کر اپنی بوڑھی ماں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔سندھ میں کاروکاری کا قبیح الزام لگا کر قتل کرنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں بعض اوقات ایسے واقعات میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیے جاتے ہیں۔ کاروکاری میں قتل کا ایک واقعہ جمعرات کے روز سکھر میں پیش آیا ہے جہاں ناخلف بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے باگڑی کے قریب پیش آیا جہاں ناخلف بیٹے ثنا اللہ نے اپنی 50 سالہ ماں پر بدکاری کا الزام لگایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.